مظلوم کی داد رسی اور ظالم کی سرکوبی کوہرقیمت پر یقینی بنایا جائے:آرپی او

وہاڑی،ملتان(خبر نگار،نامہ نگار،کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ جرائم سے پاک پنجاب کے لیے فعال کردار ادا کریں جرائم کی شرح میں مزید کمی،مظلوم کی داد رسی اور ظالم کی سرکوبی کو یقینی بنائیں یہ بات انہوں نے پولیس لائین وہاڑی میں کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت اور ضلع بھر کے پولیس افسران سمیت اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید،پی ایس او محمد یوسف بھٹی اور ریڈر ٹو آر پی او محمد نعیم بھی شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ جرائم پر قابو پانا پولیس کا بنیادی فرض ہے جرائم کی شرح میں مزید کمی کے لیے اقدامات کریں مظلوم کی داد رسی ترجیحات میں شامل رکھیں انہوں نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کیا جائے اور سنگین مقدمات کے اشتہاری ملزمان جلد گرفتار کریں ،عید کے قریب آتے ہی جرائم پیشہ کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے جرائم پیشہ افراد کی مانیٹرنگ کریں اور ان کے خلاف گھیرا تنگ کریں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرائیں اجلاس کے دوران  ڈی پی او زاہد نواز مروت نے جرائم کی صورتحال پر بریفننگ دی بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے تھانہ صدر وہاڑی کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا تعمیراتی کام کی رفتار اور تعمیراتی سامان کے معیار کا جائزہ لیابعدازاںریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت کے ہمراہ رمضان بازار کا معائنہ کیا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور خریداروں سے اشیاء کی دستیابی اور معیار بارے پوچھا اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی نے تاجروں کی طرف سے لگائے گئے سٹال بارے آگاہ کیا ۔

ای پیپر دی نیشن