لاہور((سپورٹس رپورٹر)) آئی سی سی نے ٹیسٹ فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی‘ بابر اعظم 3 درجے تنزلی کے ساتھ نویں نمبر پر آگئے۔ بلے بازوں میں کین ولیمسن پہلے، آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ دوسرے، مارنس لبوشین تیسرے، جو روٹ چوتھے، ویرات کوہلی پانچویں، ریشبھ پنت چھٹے، ہنری نکولز ساتویں اور روہت شرما آٹھویں نمبرہیں۔آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے بہترین بائولر ہیں، دوسرے نمبر پر روی چندرن ایشون اور تیسرے نمبر پر نیل ویگنر ہیں، 10 بہترین بائولرز میں پاکستان کا کوئی بھی بائولر شامل نہیں۔ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر آل راؤنڈرز میں پہلے نمبر پر ہیں، بین سٹوکس دوسرے اور رویندرا جدیجہ تیسرے نمبر پر ہیں، پہلے 10 آل راؤنڈرز میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں۔