لاہور(سپورٹس رپورٹر)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ویمنز کرکٹ کی بہتری کیلئے اپنی خدمات پیش کر دیں۔ جو کچھ سیکھا ہے وہ نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھائیں گی، لاہور قلندرز ، حکومت پنجاب کی کاوش سے ستمبر میں چھ شہروں میں خواتین کرکٹرز کیلئے ٹرائلز کریگی۔لاہور قلندرز نے ملک بھر میں خواتین کرکٹرز کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کر دیا، اس موقع پر ساتھ ہی موجود فردوس عاشق اعوان نے خواتین کی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے اپنی خدمات پیش کردی۔ انہوں نے کہاکہ جو کچھ سیکھا ہے وہ نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھائوں گی۔اصل کوچنگ حوصلہ دینا ہے۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ یقین دلایا کہ خواتین پلیئرز کو انکا حق دلائیں گی۔عاطف رانا نے کہا کہ ہم پورے پاکستان کی 52 فیصد ویمن کو موبیلائز کریں گے۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ حارث روف، شاہین آفریدی، فخر زمان کی طرح بہترین فی میل پلیئرز بھی قومی ٹیم کو دیں گے۔
خواتین کرکٹرز کو سکھانے کیلئے تیار رہوں : فردوس عاشق اعوان
May 06, 2021