مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج مظفرگڑھ محمد اویس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ حسن اقبال اور ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ کی طرف سے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی کے زیر استعمال گاڑی سپرداری پر دینے کے حکم کیخلاف دائر کردہ اپیل خارج کر دی۔ عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد خان دستی کی طرف سے حافظ شاکر حسین خان سکھانی نے عدالت میں پیش ہو ئے۔عدالت نے فریقین کا موقف سماعت کرنے کے بعد پولیس کی طرف سے دائر کردہ اپیل خارج کر دی۔ دریں اثناء عدالت عالیہ ملتا ن بنچ ملتان نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کی رٹ پٹیشن پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ کو 7مئی کو طلب کرلیا۔ اور لاء آفیسر کو حکم دیا کہ عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر من و عن عملدر آمد کرایا جائے۔ عدالت عالیہ ملتان بنچ ملتان میں جمشید احمد خان دستی کی پیروی سابق صدر ہائیکور ٹ بار مسٹر شیخ جمشید حیات ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کر رہے ہیں۔
جمشید دستی کے زیر استعمال گاڑی سپردداری پر دینے کے حکم کیخلاف اپیل خارج ‘ ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ کل طلب
May 06, 2021