کراچی:اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان برقرار

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی  کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان برقرار رہااور کے ایس ای100انڈیکس45ہزار کی نفسیاتی حدکو بحال کرتے ہوئے مزید231.06پوائنٹس کے اضافے سے45174.67پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ64.52فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ سرمایہ میں54ارب33کروڑ56لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا  تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 5.47فی صد کم رہا۔ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی بھرپور خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس45ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے45244پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیابعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب45200 کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس231.06پوائنٹس کے اضافے سے45174.67پوائنٹس سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس 86.89پوائنٹس کے اضافے سے18469.87پوائنٹس،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 216.19پوائنٹس کے اضافے سے30475.48پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس290.77پوائنٹس بڑھ کر73136.12پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طورپر358کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 231کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 110میں کمی اور17میں استحکام رہا۔جمعرات کو24کروڑ56لاکھ42ہزار752حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز25کروڑ98لاکھ68ہزار123شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔تیزی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ54ارب33کروڑ56لاکھ28ہزار308 روپے بڑھ کر78 کھرب 8ارب78کروڑ43لاکھ22ہزار714 روپے ہوگیا ۔

ای پیپر دی نیشن