پاکستان مسلم لیگ( ن )کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے جا کر چینی سفیر سے ملاقات کی ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے چینی سفارت خانے میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر مسلم لیگی قیادت میں بھی موجود تھی جن میں احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی اورمریم اورنگزیب کے علاوہ سینیٹر مشاہد حسین بھی شامل تھے۔