کراچی واقعہ کی مذ مت ، پاکستان کیساتھ دہشتگردی کیخلاف کام کرنے کے خواہاں ، امریکہ 


واشنگٹن (نوائے وقت+ آئی این پی) امریکہ نے ایک بار پھر کراچی دہشتگردی واقعہ کی پر زور مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ ترجمان امریکی دفترخارجہ نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ دہشت گرد حملے کہیں بھی ہوں اس کی مذمت کرتے ہیں۔ تعلیمی اور مذہبی مقامات پر حملے زیادہ قابل مذمت ہیں۔ کراچی یونیورسٹی میں دہشت گرد حملے کی پہلے بھی مذمت کی تھی، بھارت میں مودی حکومت کی مذہبی پابندیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا، باہمی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دوسری طرف  امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر پابندیوں کا معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں۔ آزادی صحافت کے عالمی دن پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا آؤٹ لیٹس اور سول سوسائٹی پر پابندیوں سے آگاہ ہیں، ان اقدامات سے آزادی اظہار رائے کو کمزورکیا جاتا ہے اور اس سے پرامن احتجاج کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے پاکستان کا تشخص اور ترقی کی صلاحیت کمزور ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...