کوئٹہ(آئی این پی) پشتون آباد کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے 100دکانیں جل گئیں۔ریسکیو حکام کیمطابق واقعہ پشتون آباد کے علاقے تارو چوک میں پیش آشیا جہاں مارکیٹ میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے فوری طور پر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ا?تشزدگی سے 100 چھوٹی بڑی دکانیں جل گئیں اور سامان بھی خاکستر ہوگیا جب کہ آگ سے متاثرہ مارکیٹ میں زیادہ تر کپڑے کی دکانیں ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہیکہ مارکیٹ میں آتشزدگی کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔