اسلام آباد (نیٹ نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر شیر بنگال ٹیپو سلطان سے متعلق غلط حقائق پیش کر دیئے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ آج کے دن 1799ء میں شیر بنگال ٹیپو سلطان میسور میں اپنے قلعے کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ ٹیپو سلطان کی شہادت نے انگریزوں کے لیے ہندوستان کا دروازہ کھول دیا اور پھر غلامی نے ہندوستان کو جکڑ لیا۔ ٹیپو سلطان بنگال سے نہیں میسور سے تھے اور ان کی شہادت سے پہلے انگریز بنگال پر قبضہ کر کے ہندوستان میں اپنے پاؤں جما چکے تھے۔ لوگوں کی طرف سے غلط حقائق کی نشاندہی کے بعد فواد چوہدری نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔
فواد چودھری کو ٹیپو سلطان سے متعلق غلط حقائق پر سبکی‘ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی
May 06, 2022