شاہد آفریدی کی پہلی بار بیٹیوں کے ساتھ پروگرام میں شرکت 


لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادیوں نے کہا کہ ان کے والد ان کا بہت خیال رکھتے ہیں، وہ جب بھی جو چیز مانگتی ہیں، انہیں وہ مہیا کردی جاتی ہے۔بیٹیوں نے شکوہ کیا کہ والد روایتی انداز میں عیدی نہیں دیتے، البتہ جب بھی جتنے پیسے مانگے جاتے ہیں، والد انہیں دے دیتے ہیں۔  پانچوں بیٹیوں میں سے اقصیٰ کو کرکٹ بہت پسند ہے اور وہ  تبصرے بھی کرتی ہیں،  دوسری صاحبزادیاں کرکٹ کو زیادہ نہیں سمجھتیں۔سب سے کم عمر بیٹی نے والد کی نقل بھی اتاری اور دکھایا کہ جب ان کے والد میچ کے دوران وکٹ لیتے ہیں تو وہ کیا انداز اپناتے ہیں؟شاہد آفریدی کی چوتھی بیٹی نے بتایا کہ انہیں جو عیدی ملتی ہے، وہ اسے جمع کرکے بڑی بہنوں کو دعوت دے دیتی ہیں۔ اقصیٰ نے بتایا کہ انہیں گھومنے کا بہت شوق ہے مگر وہ دبئی میں پوری زندگی بھی گزار سکتی ہیں۔شاہدآفریدی نے بتایا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ان کی بیٹی یا اہلیہ نے شاہین آفریدی کو عیدی بھجوائی ہے یا نہیں لیکن ان کا خیال ہے کہ انہوں نے یا تو بھجوا دی ہوگی یا بھجوانے کی تیاریوں میں ہوں گے۔آج کل کے بچے بہت ہوشیار ہیں، تمام چیزیں خود ہی کرلیتے ہیں اور والدین کو بولتے ہیں کہ انہیں کسی چیز کو کچھ علم نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...