بھارت سمیت دیگرٹیموں کو ہاکی میںہراسکتے ہیں:عمر بھٹہ 


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کہاہے کہ بھارت، جاپان اورملائیشیا جیسی ٹیموں کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کہا کہ دورہ یورپ سے ایشیا کپ کی اچھی تیاری کا موقع ملا۔ ہالینڈ، بیلجیم اورسپین کے خلاف پرفارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت،جاپان اورملائیشیا جیسی ٹیموں کوہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تمام کھلاڑیوں کواحساس ہے کہ ایشیا کپ اہم ٹورنامنٹ ہے جس میں 4 بہترین ٹیموں میں شامل ہونے کے بعد ہی ورلڈ کپ میں جگہ بنا سکیں گے۔ پاکستانی ہاکی ٹیم کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے جتنے زیادہ  میچز کھیلنے کو ملیں گے، اتنا ہی پرفارمنس کا گراف اوپر جائیگا۔ ایشیا کپ روانگی سے پہلے لاہور میں چند روز کا کیمپ شیڈول کیاگیاہے۔ ہیڈکوچ ایکمین کیساتھ چیزوں کو ڈسکس کیاہے گول کیپنگ اور پنالٹی کارنر کے شعبے میں بہتری نظر آئی ہے۔ کھلاڑیوں کے پاس نوکریاں نہیں رہیں مالی مشکلات کے باوجود کھلاڑی جذبے کیساتھ کھیل رہے ہیں۔اگر انہیں معاشی مشکلات سے چھٹکارا مل جاتاہے تو یہ مزید فوکس ہوکر کھیلیں گے۔حکومت سے اپیل ہے کہ وہ کھلاڑیوں کے روزگار کے حوالے سے بھی جلد قدم اٹھائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...