لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ کے آخری میچ میں اسپین نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔بارسلونا میں ہونیوالے میچ میں کھیل کے پہلے ہاف میں سپین کو 3 گول کی برتری حاصل تھی، کھیل کے دوسرے حصے میں پاکستان کی جانب سے مبشر اور رضوان نے شارٹ کارنر کی مدد سے گول سکور کیے جبکہ رانا وحید نے فیلڈ گول سکور کیا۔ سپین نے بھی مزید 2 گول کردیئے اور مقابلہ 3 کے مقابلے میں 5 گول سے جیت لیا۔یہ دورہ یورپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کا آخری میچ تھا۔ ٹیم آج وطن واپس روانہ ہوگی۔