لاہور(سپورٹس ڈیسک ) لیورپول چیمپئنز لیگ کے فائنل پہنچ گئی، سیمی فائنل میں ویلاریال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے ہاف میں دوصفر کی برتری کے بعد لیورپول دوسرے ہاف میں نئی حکمت عملی کیساتھ میدان میں اتری اور فے بینو نے گول کرکے برتری کم کی پھر لوئس ڈیاز نے شاندار گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔میچ کے 74ویں منٹ میں ساڈیو مینے نے ایک اور گول کرکے لیور پول کو فائنل میں پہنچا دیا۔فائنل میں اس کا مقابلہ ریال میڈریڈ سے 29مئی کو ہو گا۔