لندن (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیٹوں کا سوشل میڈیا پرعید پر والد کو یاد کرنے کے پیغام کے بعد ان کی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کی وضاحت سامنے آگئی۔پی ٹیآئی کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ان کے بیٹوں سلیمان عیسیٰ خان اورقاسم خان کی جانب سے سوشل میڈیا پرعید مبارک اوروالد کویاد کرنے کے پیغام کی حقیقت بتا دی۔جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹراکاؤنٹ پرسلیمان عیسی خان اورقاسم خان کے ٹوئٹس شئیرکرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں فیک اکاؤنٹ ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر صارفین سے دونوں اکاؤنٹس کو رپورٹ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے بیٹوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہیں۔جمائما نے اپنے بیٹوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نہ ہونے پرخدا کا شکر بھی ادا کیا۔سلیمان عیسیٰ خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پردونوں بھائیوں کی تصویرکے ساتھ پیغام درج تھا کہ پاکستان میں منائی گئی عید کی خوبصورت یادیں۔ سب کو عید مبارک۔عمران خان کے دوسرے بیٹے قاسم خان کے نام سے بنائے اکاؤنٹ سے پیغام دیا گیا عید کے موقع پرآپ کی کمی محسوس ہورہی ہے۔دونوں پیغامات میں عمران خان کوٹیگ بھی کیا گیا تھا۔ جمائما گولڈ اسمتھ کی درخواست پرمتعدد ٹوئٹر صارفین دونوں فیک اکاؤنٹس کو رپورٹ کرچکے ہیں۔