بیجنگ(اے پی پی)چین نے کمرشل ریموٹ سینسنگ ڈیٹا سروسز فراہم کرنے کے لیے لانگ مارچ۔ڈی 2 راکٹ خلا میں بھیج دیا ،جو 8 سیٹلائٹس کو لے کر اپنے طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا ۔ چینی ذرائع ا بلاغ کے مطابق راکٹ سیٹلائٹ جیلین۔1 کوانفو 01سی سات جیلین ۔1 گائوفن 03 ڈی سیٹلائٹس کے ساتھ جمعرات کی صبح 10 بجکر 38 منٹ پر شمالی صوبے شانسی کے تائیوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے روانہ ہوا ۔جو جلد ہی اپنے طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا ہے۔ جیلین۔1 کوانفو 01سی سیٹلائٹ کو وسیع کوریج کے ساتھ زمینی وسائل، معدنیات کی تلاش اور سمارٹ سٹی کی تعمیر جیسے شعبوں کے لیے کمرشل ریموٹ سینسنگ ڈیٹا سروسز فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔لانگ مارچ راکٹ سیریز کا یہ 419 واں فلائٹ مشن ہے۔
چین نے لانگ مارچ ڈی 2 راکٹ 8 سیٹلائٹس کے ساتھ خلا میں بھیج دیا
May 06, 2022