گھریلو جھگڑوں سے متاثرہ 500 بچوں نے گارڈین کورٹس میں عید منائی 

May 06, 2022

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) گھریلو تنازعات اور والدین کے باہمی جھگڑوں سے متاثرہ 500 سے زائد بچوں نے گارڈین کورٹس میں عیدالفطر منائی۔ والدین کے ہمراہ آنے والے ان بچوں نے اپنے والدین سے ملاقاتیں کیں جبکہ والدین نے بچوں کو نقد  عیدی کے علاوہ کپڑے اور دیگر تحائف  دیئے۔ اس موقع پر عدالتوں میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ باہمی جھگڑوں کا شکار والدین ایک دوسرے سے دور بیٹھے رہے جبکہ ان کے بچے اپنے ماں باپ کو سوالیہ نگاہوں سے دیکھتے رہے۔ والدین کو تلقین کی گئی کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کے پیش نظر ایک سمجھوتے کے تحت زندگی بسر کریں۔ ماں اور باپ کے درمیان لڑائی سے ماں باپ کا کچھ نہیں بگڑتا متاثر صرف بچے ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں