لاہور (نامہ نگار) لاہورمیں عید کے 3روز کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق برکی کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر شیخ محسن اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر6لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر رمیز اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ 80 ہزار مالیت کی نقدی، طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شاہدرہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو آصف اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ 25ہزار روپے نقدی و زیورات۔ سمن آبادکے علاقے میں مسلح ڈاکو سفیان علی اور فیملی سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ 80ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ جنوبی چھاؤنی کے علاقے سے ڈاکو تنویر اور فیملی سے1لاکھ 60ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، کاہنہ کے علاقے میں ڈاکو فاروق سے اسلحہ کے زور پر 2لاکھ 56ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ چوہنگ میں ڈاکو اصغر اور فیملی سے 1 لاکھ 10ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ گڑھی شاہو کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر حیدر سے 60ہزار اور موبائل فون، مزنگ سے ڈاکو وسیم مقبول سے40 ہزار نقدی اور موبائل فون، اچھرہ میں زاہد سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 32ہزار نقدی اور موبائل فون۔ ساندہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر عاصم سے 25ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ برکی اور قائد اعظم انڈسٹریل ایریا سے گاڑیاں اور شادمان، نشتر کالونی اور داتا دربارکے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔
عید پر برکی میں ستوکتلہ، 5 لاکھ 80 ہزار کا ڈاکہ
May 06, 2022