عطاء تارڑ  پہلے مقصود چپڑاسی کے 400 کروڑ کاحساب نیب کو دیں ،فیاض چوہان

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)  فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عطاء تارڑ سے استدعا ہے پہلے مقصود چپڑاسی کے 400 کروڑ کاحساب نیب کو دیں۔ بے نامی جائیدادوں کے مہاکاریگر عمران خان پر بے نامی کا الزام لگاتے جچتے نہیں۔ مقصود چپڑاسی اسی اور ملازمین کے ذریعے اربوں روپے لوٹنے والے دوسروں پر الزامات لگا رہے ہیں۔پاکستان کی اعلی عدالتوں سے چوربازاری کی سزا لینے والے عمران خان پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں شہباز شریف کی وزارت اعلی میں مسرور احمد اور نثار گل جیسوں سے روزانہ کروڑوں روپے کمائے جاتے تھے۔فیاض چوہان نے کہا کہ عطاء تارڑ سے استدعا ہے پہلے مقصود چپڑاسی کے 400 کروڑ کاحساب نیب کو دیں بے نامی جائیدادوں کے مہاکاریگر عمران خان پر بے نامی کا الزام لگاتے جچتے نہیں.

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...