کراچی‘ عید پر ساحل سمندر پر پکنک منانے کے شوق نے 3 ہنستے بستے گھر اجاڑ دئیے

May 06, 2022

کراچی (آئی این پی)عید پر ساحل سمندر پر پکنک منانے کے شوق نے 3 ہنستے بستے گھر اجاڑ  دیے۔ پپری کے علاقے سے ساحل سمندر پر دوستوں کے ساتھ عید منانے کے لیے آنے  والے 2  کزن پانی میں ڈوب گئے۔دوسری جانب  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لانڈھی کا رہائشی 6 سالہ فیصل بھی سمندر میں ڈوب گیا جس کی تاحال تلاش جاری ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق پپری سے ا?ئے  ایک نوجوان سونو کی لاش کو نکال لیا گیا جبکہ دوسرے نوجوان دانیال کی تلاش جاری ہے۔سمندر میں ڈوبنے والے لڑکوں کے لواحقین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ لڑکوں کی جان بچائی جا سکتی تھی، ریسکیو ٹیموں کو اطلاع بھی  دی گئی تھی لیکن انتظامیہ نے فوری ایکشن نہیں لیا۔

مزیدخبریں