بیجنگ (شِنہوا) چین میں جمعرات سے مراکش معاہدہ نافذ العمل ہوگیا ہے،جو کہ نابینا، بصارت سے محروم یا جسمانی طور پر معذور افراد کو شائع شدہ مواد تک رسائی کی سہولت فراہم کرے گا۔مراکش معاہدہ ، کاپی رائٹ کے ساتھ انسانی حقوق کا پہلا اور واحدہ معاہدہ ہے جس کا مقصد بینائی یا بصارت سے محروم افراد کے لئے مواد تک رسائی میں کاپی رائٹس کی رکاوٹ کو دور کرنا ہے۔اسے عالمی تنظیم برائے حقوق دانش نے 27 جون 2013 کو منظور کیا تھا اور اس کا نفاذ 30 ستمبر 2016 سے عمل میں آیا۔چین کے اعلیٰ قا نون ساز ادارے قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے اکتوبر 2021 میں مراکش معاہدے کی توثیق کی منظوری دی تھی۔