شنگھائی )شِنہوا(شنگھائی میں بدھ کی شام تک 9 ہزار کے قریب نیوکلک ایسڈ ٹیسٹنگ مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔شنگھائی کی بلدیاتی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹرچھین شیان نے جمعرات کو ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ ان میں سے 4 ہزار 500 سے زائد مراکز خدمات کے لئے کھولے گئے ہیں جبکہ باقی وبا کی صورتحال اور کام کی بحالی کے تقاضوں کے تحت کھلیں گے۔چین کے اقتصادی مرکز نے رہائشی آبادیوں ، دفتری جگہوں، بزنس پارکس ، سب وے اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ اسٹیشنوں کے اطراف کے علاقوں میں مستقل اورموبائل سیمپلنگ مراکز بھی قائم کئے ہیں۔
شنگھائی میں نوول کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے تقریبا 9 ہزار مراکز قائم
May 06, 2022