فیروزوالہ(نامہ نگار) آر پی او پولیس شیخوپورہ رینج مرزا فاران بیگ نے کہاکہ پولیس شہداء محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے خود کو ہمیشہ کیلئے امرکر لیا ہے۔ ان کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گئی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار شہید ہونے والے اے ایس آئی محمد جمیل کے گھر شاہدرہ ٹاؤن آمد کے موقع پر شہید کے ورثا ء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مرزا فاران بیگ نے شہید اے ایس آئی کے ورثہ کو عید کے تحائف پیش کئے ۔ علاوہ ازیں ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار، ایس پی اے انویسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ اور دیگر سرکل پولیس آفیسر نے بھی پولیس شہداء کے گھر جا کر عید منائی اور عیدی کے تحائف پیش کئے۔