لاہور( نیوز رپورٹر )ڈائریکٹوریٹ جنرل پرفارمنس آڈٹ ونگ لاہور کے زیر اہتمام پرفارمنس آڈیٹنگ میں ’’ڈیٹا تجزیہ‘‘ پر تین روزہ کورس کا انعقاد کیا گیا۔ کورس میں ملک بھر کے 25 افسران نے حصہ لیا۔کورس کے دوران افسران کو ڈیٹا کے تجزیے کے بارے میں تربیت دی گئی کیونکہ جدید دور میں ڈیٹا کا تجزیہ نہ صرف آڈٹ تنظیموں کی اکثریت کے لیے آڈٹ کے عمل کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے بلکہ یہ دیگر تجزیاتی ٹولز کے ساتھ کارکردگی کے آڈیٹنگ کا ایک لازمی ذریعہ بھی بن چکا ہے۔