ستوکتلہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ 55 سالہ شخص قتل،تحقیقات شروع


لاہور(نامہ نگار) ستوکتلہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 55سالہ شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش پورستمارٹم کیلئے منتقل کر کے ڈکیتی مزاحمت سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقہ پنجاب سوسائٹی فیز ون میںنامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 55 سالہ شخص زبیر خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے ڈکیتی مزاحمت سمیت دیگر پہلووں پر تحقیقات کا آغا ز کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن