شیخوپورہ + نواں کوٹ+ فاروق آباد+ کھاریانوالہ+ نارنگ منڈی (نمائندگان خصوصی+ نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ دستگیر نے اپنے بھائی غلام باہو سے انکی عزیزہ صفیہ بی بی کی صلح کی تفصیلات کے علاوہ غلام باہو کو سارا دن صفیہ بی بی کے گھر رہنے سے منع کیا تو اس بات پر تلخ کلامی ہوگئی جس پر غلام باہو نے چھری کے پے درپے وار کرکے دستگیر کو شدید زخمی کر دیا جسے ڈی ایچ کیوہسپتال لایا گیا حالت تشویشناک ہونے کی بنا ء پر اسے میوہسپتال ریفر کیا گیا مگر وہ جانبرنہ ہوسکا۔ علاوہ ازیں محلہ رفیق آباد میں سسرال والوں نے بہو کو زہرپلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا مقدمہ درج ایف آئی آر کے مطابق محلہ رفیق آباد کے رہائشی واجد کی شادی مریدکے کے قریب چھ ماہ قبل اقراء سے ہوئی اور میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑے شروع ہوئے جو شدت اختیار کر گے کہ گزشتہ روز واجد اور اسکے اہل خانہ نے ملکر اپنی بہو کو زہر پلا دیا سسرال والوں کے مطابق ہم نے زہر نہیں پلایا اقراء نے خودکشی کی ہے تاہم لواحقین کی درخواست پر تھانہ نارنگ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ دریں اثنا عروج اور سعدیہ اپنی والدہ کے ہمراہ شاہین ولاز میں اپنی حقیقی بہن فاطمہ سے ملنے آئی،تو معمولی بات پر دونوں بہنوں میں تلخ کلامی شدت اختیار کر گی، تو فاطمہ نے اپنے گھر کے دراز میں پڑے پسٹل سے فائرنگ کر کے بہن سعدیہ کو قتل کر دیا، 15 کی کال پر بھکھی پولیس موقع پپ پہنچی گی۔ ملزمہ کو بھکھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔