ڈاکٹر جمال ناصرکاڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے ہمراہ ’’عافیت‘‘ و دیگر اداروں کا دورہ 

May 06, 2022


راولپنڈی( جنرل رپورٹر ) عید الفطر کے موقع پرسیاسی، سماجی راہنما، چیئرمین قمر جہاں فاؤنڈیشن و صدر پاکستان گرین ٹاسک فورس ڈاکٹر جمال ناصرنے سماجی بہبود کے ادارے ’’عافیت‘‘ ،’’دارالفلاح ‘‘انجمن فیض الاسلام کے ’’اپنا گھر‘‘و دیگر کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے معمر افراد،خواتین ،یتیم و بے سہارا بچوں اور بچیوں میں عید گفٹ اور عیدی تقسیم کی اور عید کا دن وہاں ان کے ساتھ گذارا ،ڈاکٹر جمال ناصرنے اس موقع پرکہا کہ بے سہارا افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا باعث مسرت ہے ، اورمستحقین کی امداد و بحال کے کاموں میںصاحب ثروت افرادکا کردارلائق ستائش ہے،  ڈاکٹر جمال ناصر ہر سال ان اداروں میں مقیم افراد کے ساتھ عید کا دن گذارتے ہیں اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کرتے ہیں۔ اس موقع پرڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راناشاہد،ڈپٹی ڈائریکٹرنبیلہ ملک ،ڈپٹی ڈائریکٹرمرزا اکرم، عبدالعزیز بٹ ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔’’اپنا گھر ‘‘کے دورے کے موقع پر راجہ فتح خان،ڈاکٹر ریاض احمد،پروفیسر نیاز عرفا ن اور محترمہ اظہار فاطمہ و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ میرے لئے یہ بات خوشی کا مقام ہے کہ مجھے ہر سال عید و دیگر تہوار فیض الاسلام میں مقیم یتیم بچوں،دارالفلاح میںمقیم بچوں اور بچیوں کے ساتھ ساتھ ’’ عافیت ‘‘میں رہنے والے بزرگ شہریوں کے ساتھ گذارنے کا موقع ملتا ہے، یہاں آکر مجھے دلی سکون ملتا ہے ۔رعایا کے دکھوں اور پریشانیوں کو دورکرنا ریاست کی ذمہ داری ہے  ۔

مزیدخبریں