نفرتوں کی بدبونے ہماری محبتوں کے دروازے بند کر دیے، اظہار بخاری 


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) مذہبی سکالرعلامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہاہے کہ خوشی منانے کا اصل طریقہ خدا تعالی کو منانے میں ہے۔خلق خدا کی خدمت سے خْدا خوش ہوتا ہے۔خدا نے سابقہ امتوں کو نافرمانی کرنے پرشوال کے مہینے میں صفحہ ہستی سے مٹا دیا تھا، لیکن امت محمدیہ کو انعامات سے نواز تا ہے۔پاکستانی خزانہ لْوٹنے والا قابل سزا، لیکن اللہ تعالی کی رحمت کا خزانہ لْوٹنا قابل تحسین کہلاتا ہے۔ اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرنے پر نعمتوں میں اضافہ کر دیا جاتاہے۔ عید الفطر کے روزاللہ تعالی فرشتوں کی محفل سجا کر روزداروں پر رحمت کے خزانے بخشش کے ایوارڈ خود تقسیم کرتا ہے۔ ان ہی خزانوں میں پاکستان کا قیام بھی خداتعالی کا خصوصی انعام ہے۔ محمدی مسجد لالکڑتی میں عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید اظہار بخاری نے کہا نفرتوں کی بدبونے ہماری محبتوں کے دروازے بند کر دیے۔ دنیا کائنات میں نفرتیں ختم کرنے کا سب سے خوبصورت ریکارڈ نبی پاک ؐکا ہے۔جنہوں نے فتح مکہ میں خوبصورت خطاب سے نفرت ڈلیٹ،محبت سیف کرنے کا حکم دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن