کلر سیداں (نامہ نگار) معدے کے عارضہ میں مبتلا شخص ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں چیک اپ کروانے کے بعد گیٹ سے باہر نکلتے ہی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ رات کو تنویر ولد منگا خان نامی مریض جو معدے کی تکلیف کیساتھ ایمرجنسی میں آیا جہاں چیک اپ کرنے کے بعد ادویات دے کر فارغ کر دیا گیا۔اسی اثناء میں وہ گیٹ کراس کر کے جونہی ہی روڈ پر نکلا توایک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہو گیا جسے ریسکیو نے اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں اسے اسی گاڑی میں بے نظیر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ کچھ لمحے زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں پولیس بے نظیر ہسپتال پہنچ گئی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں نعش کا پوسٹمارٹم کروانے کے بعد کلر سیداں کے مرکزی قبرستان میں بطور امانتا سپرد خاک کر دیا گیا۔
کلر سیداں، ہسپتال سے باہر نکلتے ہی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کرایک شخص جاں بحق
May 06, 2022