فتح جنگ (نامہ نگار) موثر وے پر کار کا ٹائر پھٹ جانے کے سبب کار قلابازیاں کھاتے ہوئے گہری گھائی میں گرنے کی وجہ سے چیف انجینئر واپڈا لیسکو لاھورشیخ عمران محمود اور ان کے تین بچے شدید زخمی جبکہ ان کی خالہ گورنمنٹ گرلز سکول پنڈ غلام خان ڈھوک فتح کی ریٹائرڈ ٹیجر میڈیم مسرت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔ مرحومہ ریٹائرڈ پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول اٹک شیخ آصف محمود صدیقی کی خالہ ۔عدیل احمد کی والدہ محترمہ تھیں شیخ عمران محمود اور ان کے تین بچے لاہور میں زیر علاج ہیں ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ چھ مئی بروز جمتہ المبارک گیارہ بجے دن نئے قبرستان نزد کامسیٹس یونیورسٹی میں ادا کی جائے گی ۔