اسلام آباد(اپنے نامہ نگاران سے )راولپنڈی ڈویژن میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی،ٹیکسلا،کلرسیداں،چکوال،گوجر خان،سنجوال کینٹ ،مری ،جہلم،اٹک،تربیلا ،کہوٹہ،حضرو ،پنڈی گھیب،حسن ابدال،فتح جنگ،جنڈ،کوٹلی ستیاں ،تلہ گنگ،پنڈ دادنخان ،کلر کہار وگردونواح کے نامہ نگاران کے مطابق علاقہ بھر میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے،علمائے کرام نے اپنے خطابات میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور نہتے اور مظلوم کشمیری عوام کی برترین نسل کشی پر بھارتی حکومت کی سخت الفاط میں مذمت کی گئی اور فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی مشکلات کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں،علماء کرام نے قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو بھی روکنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ،عید اجتماعات کیلئے پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔کلرسیداںسے نامہ نگارکے مطابق کلرسیداں اور گردونواح میں عیدالفطر نہایت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی نماز عید کا اعلان ہوتے ہوئے مساجد میں موجود سینکڑوں معتکف حضرات کو خصوصی جلوسوں کی شکل میں ان کے گھروں تک لایا گیا مقامی لوگوں نے انہیں پھولوں اور مالا سے لاد رکھا تھا جبکہ سینکٹروں مساجد میں نمازعید ادا کی گئی ۔کلرسیداں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات جامعہ مسجد غوثیہ معصومیہ، جامعہ مسجد سیداں، جامعہ مسجد شیخاں، جامعہ مسجد نور،ا قصیٰ مسجد میں ہوئے جبکہ چوآخالصہ، دوبیرن کلاں، سر صوبہ شاہ، سموٹ، سکوٹ، کنوہا، دھمالی، بھلاکھر، چوکپنڈوری،درکالی ، چنام، شاہ باغ، نوتھیہ، چھپری اکو،بشندوٹ،اراضی میں بھی نمازعید کے اجتماعات ہوئے جبکہ عید کے بعد دونوں ایام لوگوں کا دریائے جہلم کے کنارے دھانگلی پل پر ہجوم رہا ۔گوجرخان سے نامہ نگارکے مطابق گوجرخان اور گرد ونواح میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی نماز عید کے بڑے اجتماعات مرکزی جامع مسجد، مرکزی عید گاہ بڑکی جدید،جامع مسجد گلزار مدینہ، جامع مسجد مولوی اسماعیل،مرکز اہلحدیث صندل روڈ میںہوئے جس میں علماء نے خطاب کیااور ملک کی سلامتی اور بالخصوص فلسطین اور کشمیرکے مسلمانوں کے حق میں دعائیں کی گئیں اس موقع پر پولیس اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے مساجد کی سیکورٹی کے بہترین
انتظامات کئے گئے تھے نماز عید کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارک باد دی۔بیول سے نامہ نگار کے مطابق بیول قاضیاں بھڈانہ حبیب چوک اور دیگر علاقوں میں عیدالفطر پورے مذہبی جوش وخروش سے منائی گئی مساجد میں چھوٹے بڑے اجتماع منعقد ہوئے مرکزی جامع مسجد بیول میں علمائے اکرام نے رمضان المبارک کی اہمیت اور فضیلت پر تفصیلی روشنی ڈالی پاکستان کی سلامتی عالم اسلام کے اتحاد ملک میں امن و امان فلسطین کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں لوگ ایک دوسرے سے گلے شکوے بھلا کرگلے عید ملے لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے،سنجوال کینٹ سے نامہ نگار مطابق ضلع اٹک میں 343 مساجد اور 13 کھلے مقامات پر عید کی نماز کے اجتماعات میں فرزندان اسلام نے عید الفطر کی نماز ادا کی اٹک اور گردونواح میں عید الفطر مذہبی عقیدت اور جوش و خروش سے منائی گئی اٹک شہر سمیت دو دراز دیہات میں بھی بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے اجتماعات میں کشمیر، فلسطین، برما، افغانستان، شام، بھارت ، کشمیر اور دیگر ممالک کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کرائی گئیں اور اسرائیلی بربریت اور جارحیت کی شدید مذمت کی گئی عیدالفطر کے اجتماعات کے موقع پرسخت سکیورٹی کے انتظامات، ضلع اٹک کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ اٹک شہر میں منعقد ہوا جہاں مفتی مسعود احمد نے مسلمانوں کی حالت زار پر خطاب کیا اور اس اجتماع میں مسلمانوں کو توبہ و استغفار کرنے کی ترغیب دی گورنمنٹ پائلٹ سکول میں نماز عید علامہ غلام محمد صدیقی، جامع مسجد لوہاراں میں مولانا شیر زمان، اٹک کینٹ میں مولانا رفاقت علی حقانی، مدینہ مسجد میں پیر طریقت الحاج قاضی ارشد الحسینی ، جامع تہفیمات اسلامیہ میں مولانا نعیم اللہ نے نماز عید کی امامت کی، مرزا، شکردرہ، سنجوال، کامرہ، حضرو، شیں باغ اور ضلع بھر کی چھ تحصیلوں سمیت دو ر دراز دیہات میں بھی عوام نے مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید ادا کی ۔