کراچی (سٹی نیوز) اسلامی تہوار مسلمانانِ عالَم کو جاہلانہ رسم و رواج سے کوسوں دور کر دیتے ہیں مسلمانوں کی عیدین انسانیت کو سجدہ شکر بجا لانے کی اسلامی نوید سناتی ہیں اسلامی تہذیب و تمدن اور اسلامی معاشرت انسان کو توحید و رسالت ﷺ کے انمول گو ہر ویا قوت کا پابند بننے اور اس پر تادم مرگ
قائم رہنے کی تلقین کرتی ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ اسلامیہ کراچی مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی نے کے ایم سی (KMC)گرائونڈ میں نماز عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابو ہریرہ ؓ نماز عید کے بعد جب مرکزی بیت المال کی مرکزی حیثیت کو مذید فعال کرنے کیلئے چندہ لینے کا آواز ا لگاتے تو خواتین و حضرات نقدی ، زیوارات اور خواتین اپنے کانوں کی بالیاں ابو ہریرہ ؓ کی دراز کی گئی جھولی میں ڈال دیتی تھین ۔ مولانا سلفی نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ، جمعیت اہلحدیث سندھ اور مرکزی جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے مستند ، جید علمائِ کرام ، رئیس الجامعہ و مدیرانِ جامعات نے کراچی اور بالخصوص حیدرآباد سندھ کے تمام شہروں میں عید الفطر کی نماز کے بڑے بڑے اجتماعات سے اعلائے کلمۃ اللہ اور توحید و رسالت ﷺ کا آوازا بلند کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میدانِ عیدین میں لاکھوں توحید و سنت کے پروانوں نے مسنون تکبیرات اور دعا پڑھ کر عیدالفطر کی نماز ادا کی ۔ مولانا سلفی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلامی اقدار اور اسلامی تشخص کو بالا ئے طاق رکھتے ہوئے بعض افراد اور ادارے جماعت اور میرے خلاف غلط پرو پیگنڈہ کرکے غلط باتیں ہمارے ساتھ منسوب کر رہے ہیں میں عید کے بڑے اجتماع میں یہ باور کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے کسی فرد ، کسی ادارے یا اپنے انٹرویو میں (Birthday)یومِ پیدائش کی اجازت دینا کے حوالہ سے کوئی گفتگو نہیں کی اجازت دینے کی ویڈیو بالکل اور سراسر غلط ہے جسکی میں اس عید کے اجتماع میں نفی کرتا ہوں ۔ جن علماء کرام ، فقہا ئے دین نے کراچی اور اندرونِ سندھ نمازِ عیدالفطر پڑھائی اور مسنون خطاب کیا ان میں پروفیسر محمد سلفی ، مفتی محمد انس مدنی ، ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی ، علامہ عبدالخالق فریدی ، علامہ عبداللہ ناصر رحمانی ، مولانہ کاشف نسیم دل کشا، مولانا محمد احمد نجیب ، مولانا عثمان صفدر ، مولانا ابراہیم چترالی ، مولانا عبدالحنان سامروری مولانا محمد افضل الاثری ، مولانا محمد رفیق سلفی ، مولانا محمد یوسف کشمیری ، مفتی عبدالغفار سامی ، مولانا شیخ حماد امین چاولہ ، مولانا قاری ابراہیم جونا گڑھی ، مولانا مفتی عبدالوکیل ناصر ، مولانا یوسف نعیم ، مولانا محمد طفیل عاطف ، مولانا الشیخ محمد ا براہیم بھٹی ، مولانا مفتی جاسم سلفی ، مولانا جمیل اظہر وتھرا ، مولانا حافظ بدیع الدین ، مولانا محمد شریف حصاروی ، مولانا ابراہیم خلیل ، مولانا حفیظ الرحمن قدر ، مولانا مصدق الامین ، مولانا محمد یوسف قصور ی ، مولانا حافظ جنید ذکی ، مولانا محمد اشرف طاہر بندھانی ، مولانا حمزہ عبداللہ ، مولانا عمر فاروق ، مولانا کلیم اللہ ، مولانا محمد عیسیٰ اوڈ ، مولانا سرور الٰہی ، مولانا ہشام سلفی ، مولانا محمد سلطان ، مولانا سید عبدالقدیر کلیم ، مولانا سلیم معاویہ ، مولانا قاری فہد اللہ افضال کے علاوہ حیدر آباد سندھ کے مولانا عبداللہ علوی ، مولانا قاری شیر محمد حقانی ، مولانا حافظ صلاح الدین بن جمال الدین سلفی شامل ہیں ۔