معروف اسٹیج ڈرامہ مصنف و ہدایتکار خادم اچوی اسپتال سے گھر منتقل

May 06, 2022


کراچی(کلچرل ڈیسک)کراچی اسٹیج و تھیٹرکے معروف مصنف و ہدایتکار خادم حسین اچوری اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے،طبیعت تاحال ناساز، ڈاکٹروں کی دل کے بائی پاس آپریشن کی تجویر،حکومتی اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اسپتال جاکر عیادت کرنا تو درکنار فون پر خیریت پوچھنا تک گورا نہ کیا،تفصیلات کے مطابق شو بز سے تعلق رکھنے والے کراچی اسٹیج و تھیٹر کے نامور رائیٹر و ڈائریکٹر خادم حسین اچوی دل کو عارضے کے باعث قومی ادارہ قلب لے جایا گیا،دل کی شریانیں بند ہونے اور پھیپھڑوں میں پانی بھرنے کے باعث وہ چار روز زیر علاج رہے ،اس دوران ان کے گردے بھی غیر فعال ہونے کی تشخص کی گئی جس کے باعث ان کو انڈس اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں ان کی انجیو گرافی دیگر امراض کا علاج کیا گیا،ڈاکٹروں نے دل کی بند شریانوں کو کھولنے کیلئے ان کا بائی پاس آپریشن تجویز کیا ہے،طبعیت سنبھلنے پر ان کو گھر بھیج دیا گیا،واضع رہے کہ خادم اچوی نے شہر کراچی کے باسیوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کیلئے بے شمار مزاحیہ اور اصلاحی اسٹیج ڈرامے پیش کئے ہیں،خادم حسین اچوی کو کراچی میں طویل ترین اسٹیج ڈارمے پیش کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے مگر افسوس اس عرصہ علالت کے دروان کسی بھی حکمران اور آرٹس کونسل کے منتخب عہدیدارن اور فون لطیفہ سے وابستہ کسی شخصیت نے اسپتال جاکر ان کی عیادت کرناتو درکنار ان کی فون پر خیریت دریافت کرنا بھی گوارا نہ کیا۔فن  وثقافت کیلئے بیش بہا خدمات انجام دینے والے اس عظیم شخص کو نظرانداز کرنا لمحہ فکریہ ہے۔

مزیدخبریں