کراچی ( کلچرل ڈیسک )ایم ٹی اے فلمزپروڈکشن کا اسٹیج ڈرامہ عید ملودل سے زبردست کامیابی سے ہمکنار، سینئر اداکار تنویر جانی، اسلام شاہ، کمال ادریس اور زبیر شکور کی اداکاری نے شائقین کے دل موہ لئے، جبکہ سمیر صنم طلحہ بھوجانی، اشرف چراغ ،صباتبسم، صنوبر چھوٹی، روبینہ شیخ بھی پیچھے نہیں رہے اور بہترین پرفارمنس سے شائقین سے دادوصول کرتے رہے۔واضح رہے پچھلے دوسالوں سے اسٹیج ڈرامے نہ ہونے کی وجہ سے عیدیں پھیکی پھیکی گزررہی تھیںاور شائقین تفریح سے محروم تھے۔ڈرامہ عید ملودل سے نے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرکے اسٹیج ڈراموں کو ایک بار پھر زندہ کردیاہے۔عید ملو دل سے کے ہدایتکار ملک یعقوب نور،معاون ہدایتکار شیخ ریاض الدین جیوجبکہ چیف آرگنائزرجاوید سانوتھے، اسلام شاہ کی تحریرڈرامہ عید ملودل سے ایک تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہواہے جو اسٹیج ڈراموں میں ایک نئی جان ڈال دے گا اور شائقین کو ایک بار پھر بہترین اور عمدہ تفریح ملے گی۔شائقین کے مطابق ڈرامہ عید ملودل سے ایک بہترین طنزومزاح سے بھرپور اور سبق آموز ڈرامہ ہے اور تمام کردار بہترین تھے،سب فنکاروں نے اپنے کردارسے انصاف کیا،ایسے ڈرامے ہوتے رہناچاہئیں تاکہ کراچی کے عوام کو اپنے کام کاج سے فراغت کے بعد اچھی تفریح میسر آسکے۔
ایم ٹی اے فلمزپروڈکشن کا ڈرامہ’’ عید ملودل سے ‘‘کی زبردست کامیابی
May 06, 2022