کراچی (سٹی نیوز) اسلامی جمہوری اتحاد کے صوبائی صدر و شبان غرباء اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ علامہ عبدالخالق فریدی نے کہا ہے کہ مفادات کی سیاست کرنے والوں نے قوم کو نہ صرف مایوس کردیا ہے بلکہ رمضان المبارک کے تقدس کو بھی پامال کیا۔ قوم کو عبادت کی ترغیب دینے کی بجائے شاہراؤں پر نعرے لگانے کی ترغیب دی گء جو مسلم امہ کو عمل و کردار سے دور کرنے کیلئے یہودی لابی کا ایجنڈا ھے وہ پاک کالونی کے علاقے پردہ پارک حسرت موہانی کالونی میں نماز عید کے بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے جس میں مردوں کے علاوہ خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھی انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری اتحاد کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں فٹبال کے انتخابی نشان پر الیکشن میں بھرپور حصہ لے گا۔ بعد ازیں غربائ مسجد کے صدر، ماہر تعلیم و معروف سماجی شخصیت حاجی محمد انور نے علامہ فریدی و معززین علاقہ کے اعزاز میں نماز عید بعد پر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا۔
مفادات کی سیاست کرنے والوں نے قوم کو مایوس کیا۔ علامہ فریدی
May 06, 2022