منفی ہتھکنڈوں سے عمران خان کا راستہ نہیںروکا جاسکتا : اویس عمر 

May 06, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار صوبائی اسمبلی چودھری اویس عمر ورک نے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت سابق وفاقی وزراء کیخلاف من گھڑت مقدمات کے اندراج کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے کہا کہ مدینہ منورہ میں پیش آنیوالا واقعہ سے عمران خان یا تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہ ہے اور اس واقعہ کو سیاسی رنگ دیکر عمران خان اور انکے ساتھیوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اس سے ان حکمرانوںکی اخلاقی گراوٹ ،انتقامی سوچ اور گھٹیا پن کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے مسجد نبوی میںجو کچھ ہوا وہ مکافات عمل کا حصہ ہے عزت اور ذلت دینے کا اختیار انسان کے پاس نہیں صرف اورصرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔اس طرح کے اوچھے ،منفی ہتھکنڈوں سے عوامی لیڈر عمران خان کا راستہ نہیںروکا جاسکتا ۔

مزیدخبریں