’’ حکومت پاکستان کومسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے پرعزم ہے‘‘

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما میاںامجد لطیف ،چودھری شہباز چھینہ ،سید سجاد حسین،میاں رفاقت علی ،اشتیاق احمدڈوگر، ملک شہزاد ڈوگر ،میاں اعجاز احمد نے کہا ہے کہ نئی حکومت پاکستان کومسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے پرعزم ہے شہبا زشریف کا حالیہ دور سعودی عرب سے پاکستان کی معیشت پر بڑے خوشگوار اثرات مرتب ہونگے تو دوسری طرف سی پیک کا منصوبہ بھی اب تیزی کیساتھ مکمل ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے کیا ان رہنمائوںنے کہاکہ عمران خان کی سیاست ملک کے اندر سیاسی انارکی پھیلانے ،خانہ جنگی پیدا کرنے کی سیاست ہے جسکی حوصلہ شکنی کرنا ہر محب وطن پاکستانی کی اولین ذمہ داری ہے نواز لیگ نے ایک غیر آئینی وزیراعظم کو آئینی طریقے سے اقتدار سے نکال کر نئی جمہوری روایت قائم کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن