ہمیں ایک دوسرے کیساتھ محبت  سے پیش آنا چاہئے:الیاس چدھڑ 

فاروق آباد (نمائندہ خصوصی) سماجی رہنما الیاس چدھڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید سعید کے موقع پر تمام مسلم برادری کو بہت عید مبارک قبول ہو۔ ماہ صیام میں کی گئی تمام عبادت بار گاہ الٰہی میں قبول ہوں اور ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ صلہ رحمی اور محبت سے پیش آنا چاہئے کیونکہ اس سے امن پسند معاشرے کی تکمیل ہوتی ہے اور اس کے علاوہ ہمیں اپنے ارد گرد مسائل میں گھرے اپنے مسلمان بھائیوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے ارباب اختیار سے اپیل ہے ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے کردارادا کریں کیونکہ ایک اسلامی ریاست اپنی رعایا کو کسی بھی روز مرہ زندگی کی ضرورت کے حصول کیلئے کسی مشکل میں نہیں دیکھنا چاہتی۔ 

ای پیپر دی نیشن