میرپور ماتھیلو(نامہ نگار) میرپور ماتھیلو کے قریب ڈہرکی سے جروار کی طرف آتے ہوئے جروار کے اسکول ٹیچر راحب علی بوزدار سے نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر 12 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کے خلاف احتجاج کیا گیا، جس کی قیادت استاد راحب بوزدار، دلیپ کمار، پرویز بوزدار، سید محبوب شاہ و دیگر نے کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ دن دیہاڑے ڈہرکی کے قریب استاد راحب بوزدار سے 12 لاکھ روپے مسلح افراد نے چھینے ہیں لیکن پولیس چھینی گئی رقم واپس دلانے کے بجائے خاموشی اختیار کر لی ہے، جو کہ ہمارے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے، انہوں نے مزید کہا ہم نے پویس ڈاکوئوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے عید خرچی لینے میں مصروف ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی و دیگر حکام سے استاد راحب بوزدار سے چھینی ہوئی رقم واپس دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔