ملتان( سپیشل رپورٹر)چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ سیاست میں گالم گلوچ اور تشدد کے کلچر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عدم برداشت کی وجہ سے جو مسائل ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جارہے ہیں اْن میں کمی واقع ہوسکے،عوامی پریشانیوں کے حل کے نام پر اقتدارمیں آنے والے ارکان اسمبلی کی نااہلی و بدنیتی اس سے بڑھ کر اور کیا ہوسکتی ہے عوامی مفادات پر ذاتیات کو ترجیح دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں ہر سو غربت،بے روزگاری اور مہنگائی کا شور جاری ہے مگر ستم ظریفی تویہ ہے کہ الیکشن کے دنوں میں بلند بانگ دعوے اور وعدے کرنیو الے نام نہاد عوامی رہنماؤں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی بلکہ وہ سب کے سب اس وقت اپنی بھری ہوئی تجوریوں کو مزید بھرنے میں مگن ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیاست میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔