میپکوٹیموں کے جنوبی پنجاب میں چھاپے ٗ 2428 بجلی چور پکڑے گئے


ملتان (سماجی رپورٹر )میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے اپریل2022ئمیں 2428صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔36لاکھ46ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر6کروڑروپے سے زائد جرمانہ عائد۔460بجلی چوروں کے خلاف مقدمات  درج۔یکم تا30پریل 2022ئ￿  کے دوران ملتان سرکل میں 304 بجلی چوروں کو7598380روپے جرمانہ عائد کیاگیااور128بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 433بجلی چوروں کو7936068روپے جرمانہ عائداور57مقدمات درج،وہاڑی سرکل میں 131بجلی چوروں کو 4563855روپے جرمانہ عائد اور 57مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 147بجلی چوروں کو5485409روپے جرمانہ عائداور47ایف آئی آرز درج،ساہیوال سرکل میں 286بجلی چوروں کو7645616روپے جرمانہ عائداور19مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 457صارفین کو9718464 روپے جرمانہ کیے گئے۔
 عائداور76مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں 493صارفین کو8572950روپے جرمانہ عائداور38مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 57بجلی چوروں کو 3302417روپے جرمانہ عائد اور 25ایف آئی آرزدرج، خانیوال سرکل میں 120بجلی چوروں کو5931229روپے جرمانہ عائد کیاگیااور13بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج 

ای پیپر دی نیشن