جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت ) مرکزی چیئرمین محبان وطن پارٹی پیر محمد حیات شاہ کھگہ نے کہاکہ پاکستان کا دفاع مسلح افواج کے مضبوط ہاتھوں میں ہے، دفاع وطن کی خاطر دی جانے والی مسلح افواج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان ملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواجِ پاکستان کا مثالی کردار لائق تحسین ہے۔