خانیوال ( خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے کہا کہ عمران خان کے دور اقتدار میں کرپشن کا کوئی الزام نہ ہونے پر حکومت اب ان کی کردار کشی کے ذریعے ان کا راستہ روکنا چاہتی ہے لیکن اس میں بھی ناکام رہے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز میانوالی سے کرنے کا اعلان کردیا اور آج 6مئی کو میانوالی سے شروع ہونے والی تحریک امپورٹڈ حکومت اور ان کے حواریوں کے عزائم ناکام بنا دے گی انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لئے ملک میں فوری طور پر عام انتخابات کا اعلان کیا جائے انہوں نے کہا کہ کرپٹ ترین لوگوں کی امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی جیسے عوام نے مسترد کر دیا ہے۔