گوشت کی مہنگے داموں فروخت قصابوں کی موجیں لگی رہیں

May 06, 2022

پتوکی (این این آئی ) عید الفطر کے موقع پر گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کی موجیں لگی رہیں،بڑا گوشت700 ،چھوٹا گوشت 1500 روپے کلو فروخت ہوتا رہا جبکہ محکمہ لائیو سٹاک پتوکی کا عملہ ملی بھگت سے آرام کی نیند سوتا رہا، کسان اتحاد کے رہنما شہادت علی بھٹی ، نوید بھٹی سمیت دیگرنے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کردی، ہلہ ، سرائے مغل، پتوکی میںمرغی کا گوشت عید کے روز بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور پتوکی،حبیب آباد ،ہلہ سمیت دیگر شہروں و نواح میں بڑا گوشت 700 اور چھوٹا گوشت 1500 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔ 

مزیدخبریں