انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر بھی کرکٹ کے دیوانے، فارغ وقت میں کرکٹ کھیلنا شروع کردی

 لاہور(آئی این پی) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ بھی کرکٹ کے دیوانے بن گئے اور فارغ وقت میں کرکٹ کھیلنا شروع کردی۔اولمپک کمیٹی کے ٹوئٹر ہینڈل سے تھامس باخ کی تصاویر جاری کی گئیں جس میں وہ فجی کے دارالحکومت سوا میں دائیں ہاتھ سے ایک ماہر کی طرح بیٹنگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے بھی تھامس باخ کی ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اپنیکمنٹ میں لکھا ہے کہ کیا اس کو لاس اینجلس اولمپکس کی تیاری کہا جائے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز میں ویمن کرکٹ کو شامل کیا گیا ہے۔برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز اٹھائیس جولائی سے شروع ہورہی ہیں جس میں پاکستانی ویمن ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن