سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سے ایک شہری کی موٹر سائیکل چوری اور دوسرے کی ڈاکووں نے چھین لی، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ بسم اللہ چوک کا رہائشی نوجوان ولید ارشد اپنی موٹر سائیکل پر نماز مغرب کی ادائیگی کے لیے چھاونی سلہریاں روڈ پر نماز ادا کرنے آیا جس کو چوروں نے چوری کر لیا جبکہ موضع جودھالہ کا رہائشی محمد حنیف اپنی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا ڈاکووں نے اپنی بلا نمبری موٹر سائیکل پھینک کر فرار ہو گئے اور اس کی موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
سیالکوٹ: شہری کی موٹر سائیکل چوری دوسرے کی ڈاکوئوں نے چھین لی
May 06, 2022