کامونکی(نمائندہ خصوصی)اقوام متحدہ بھارت میں جاری ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے کر مظلوم کشمیریوں کو آزادی دلائے۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما و امیدوار قومی اسمبلی چودھری محمد ذیشان حسن نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت اور آزادی کشمیری عوام کا حق ہے اور پاکستان کے عوام اور حکومت اس بنیادی حق کے حصول کیلئے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی‘ سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے گزشتہ کئی عرصہ سے ریاستی دہشتگردی شروع کی ہوئی ہے جس پر عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی اور وہ وقت دور نہیں کہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ ہو گا۔