بہاول پور(کامرس رپورٹر) سابق چیئرمین بہاول پورسول سوسائٹی نیٹ ورک شیخ عباس رضا نے محسن پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے انتقال پر پوری قوم افسردہ ہے، پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر پوری قوم افسردہ ہے اور گہرے رنج کا اظہار کررہی ہے،’ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملک کیلئے گراں قدر خدمات ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خاں ملک کا آثاثہ تھے۔ ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں، ڈاکٹر عبد القدیر کو پاکستان کے مایہ ناز ہیرو کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔،پاکستان کی ایٹمی میدان میں کامیابیاں ڈاکٹر قدیر کی مرہون منت ہیں۔
شیخ عباس رضا