کوئٹہ( پی پی آئی) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ترقی وخوشحالی اور اسلامی حکومت کے قیام کیلئے آئی ایم ایف ،ورلڈ بنک اور سودی معیشت سے چھٹکاراپہلی شرط ہے لوٹ مار ختم کرکے وسائل عوام کی حالت بدلنے پر خرچ کیا جائے حکومت لوٹ مار کرنے والوں کے نرغے میں ہے خود انحصاری کیلئے غلامی سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے ۔بلوچستان کے عوام کودیانت دار دین دار قیادت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ لوٹ مار کرنے والی پارٹیاں مفادات کی ناکام سیاست کر رہی ہیں۔ حکومت واپوزیشن جماعتوں کوعوام اوربلوچستان کے مفادات سے کوئی غرض نہیں۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو نوکریاں چاہییں۔عوام کو انصاف ،عدل ومنصفانہ اسلامی حکومت چاہیے حکومت واپوزیشن نے بلوچستان کے مظلوم عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔ نظام کی تبدیلی کے لیے قوم کو متحد ہو کر جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہو گا۔
حکومت ،اپوزیشن کوعوام سے کوئی غرض نہیں: عبدالحق ہاشمی
May 06, 2022