جے یوآئی نصیرآباد کا اجلاس،بلدیاتی انتخابات پر مشاورت

نصیر آباد (نامہ نگار) جمعیت علماء  اسلام کے ضلعی امیر  مولانا بشیر احمد جمالی کی زیر صدارت ضلعی مجلس عاملہ اور تحصیل امراء و ناظمین کا مشترکہ اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ ڈیرہ مراد جمالی میں ہوا  جس میں تحصیل  امراء و  ناظمین  نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وارڈ اور یونین کونسلز میں جماعتی امیدواروں کی مجموعی رپورٹ پیش کی جنہیں ضلعی کابینہ نے تسلی بخش قرار دیا مزید فیصلوں کے لیے تحصیل امراء  کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے جن میں ضلعی کابینہ کے ارکان کو شامل کیا گیا اور انہیں ضلعی جماعت کے جانب سے مکمل اختیار دیا گیا اجلاس سے جمعیت علماء  اسلام ضلع نصیرآباد کے امیر مولانا بشیر احمد جمالی جمعیت علماء  اسلام بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین لہڑی جمعیت علماء اسلام ضلع نصیرآباد کے سنیئر نائب امیر حاجی محمد بخش بنگلزئی جمعیت علماء  اسلام تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے امیر و شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی رحمت اللہ بنگلزئی جمعیت علماء  اسلام تحصیل تمبو کے امیرمولانا عبد الرحمن پندرانی جمعیت علماء  اسلام تحصیل باباکوٹ کے امیر حضرت مولانا غلام قادر لہڑی ضلعی معاون ناظم نشرو اشاعت جمعیت علماء  اسلام ضلع نصیرآباد مفتی بشیر احمد جتک مولانا محمد ہاشم رند و دیگر معزز ارکان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء  اسلام ایک جمہوری و مذہبی پارٹی ہے بلدیاتی انتخابات کو جمہوری آئینی طریقے سے شفاف بنانے کی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن