رحیم یارخان ( کرائم رپورٹر )دوران وضو پھسل کر زخمی ہونیوالی خاتون ہسپتال میں چل بسی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اوباڑو سندھ کی رہائشی 85سالہ اللہ رکھی اپنے گھر میں وضو کر رہی تھی کہ اچانک پائوں پھسل جانے کے باعث سر کے بل گرنے کے باعث شدید زخمی ہو گئی جسے انتہائی نازک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئی ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد نعش تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کر دی ۔
چل بسی
دوران وضو پھسل کر زخمی ہونیوالی معر خاتون ہسپتال میں چل بسی
May 06, 2022